0

امریکہ، سان ڈیاگو میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے پر گر کر تباہ

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں ایک چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے پر گر کر تباہ ہو گیا۔

حادثے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے، طیارے کے گرنے کے بعد علاقے میں زور دار دھماکہ ہوا جس سے قریبی مکانات اورکئی گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں آ گئیں۔

ریسکیو ٹیمیں فوری طورپرجائے حادثہ پر پہنچ گئیں اورامدادی کارروائیاں شروع کردیں، آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں طلب کی گئیں، زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق طیارہ فضا میں لڑکھڑانے کے بعد ایک مکان پرآ گرا، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply