کیلیفورنیا : مشہور امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے متوقع طور پر اب تک کا سب سے مہنگا فون متعارف کرانے کا عندیہ دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی آئی فون 17 سلم کے بارے میں یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ یہ سب سے بیش قیمت اور دیکھنے میں بہت پتلا ہوگا۔
امریکی کمپنی آئندہ سال کیلئے لائن اپ ”17 سیریز“ میں ونیلا آئی فون، پرو اور ایک پرو میکس متعارف کرانے کا اعلان پہلے ہی کرچکی ہے لیکن ان کے ساتھ ایک آئی فون 17 سلم بھی متعارف کرائے جانے کا قوی امکان ہے۔
آئی فون 17 اور 17 سلم میں 8 جی بی ریم جبکہ آئی فون 17 پرو اور پرو میکس میں 12 جی بی ریم ہوگی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی فون 17 سلم کا ڈسپلے 6.6 انچ ہوگا اس کی موٹائی اتنی کم ہوگی کہ دیکھنے والے بھی حیران رہ جائیں گے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ لائن اپ کا سب سے مہنگا ترین فون ہوگا، جس کی قیمت آئی فون 17 پرو میکس سے بھی زیادہ ہوگی، اس میں آئی فون 17 پرو میکس سے زیادہ پریمیم اسپیسی فیکیشن ہونے کی بھی توقع ہے۔
رپورٹس کے مطابق اگرچہ ایپل کی آئی فون 16 سیریز متعارف کرانے میں ابھی کئی ماہ باقی ہیں، تاہم آئی فون 17 سیریز کے بارے میں افواہیں پہلے ہی منظر عام پر ہیں، جس کی تعارفی تقریب اگلے سال متوقع ہے۔