امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 13 مئی سے سعودی عرب، قطر اور یو اے ای کا دورہ کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ 13 مئی سے 16 مئی تک ہوگا، امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی رواں ہفتے روس کا دورہ کریں گے۔
وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ روس یوکرین جنگ بندی پر مثبت پیش رفت متوقع ہے، چین کیساتھ ممکنہ تجارتی معاہدے پر بہت اچھی پیش رفت ہو رہی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قطرکےامیرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کا ماسکوکا دورہ کیا اورروسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی، پیوٹن اورقطری امیر کا مشرق وسطیٰ کے مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔









