0

ملائیشین نیوی کے 2 ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے ، 10 افراد ہلاک

ملائیشیا میں نیوی کے 2 ہیلی کاپٹر ٹکرانے کے باعث 10 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

ملائیشین بحریہ کے مطابق حادثہ آج صبح نیوی پریڈ کی ریہرسل کے دوران لومت بیس پر پیش آیا، حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کی جائیں گی۔

وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر ملائیشین نیوی کے 90 ویں سالگرہ پر پریڈ کی مشق کر رہے تھے۔ ہلاک ہونے والے عملے کے ارکان کی شناخت کی تصدیق کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے میں عملے کے 10 ارکان ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ زخمیوں کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ملائیشین وزیر اعظم انور ابراہیم نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم دل ہلا دینے والے سانحے پر سوگوار ہے۔

واضح رہے گزشتہ مہینے ملائیشیا کے کوسٹ گارڈ کا ایک ہیلی کاپٹر آبنائے ملاکا میں گر کر تباہ ہو گیا تھا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply