واشنگٹن: امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ ایران سے تجارتی معاہدوں کی وجہ سے پابندیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ نے تجارتی پابندیوں پر ممکنہ خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دے دیا۔ ترجمان امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ ممکنہ پابندیوں کا جائزہ نہیں لے رہے۔
ترجمان نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈیوں میں سے ایک ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
گزشتہ ماہ امریکی ترجمان میتھیو ملر نے خبردار کیا تھا کہ ایران کے ساتھ کاروبار سے پاکستان کے امریکی پابندیوں میں آنے کا خطرہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جانی نقصان پر دکھ ہوا ہے اور کسی بھی ملک کو دہشتگردی کی کارروائیوں کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ پاکستان کو ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے سے باز رہنے کا مشورہ دیتے ہیں جبکہ امریکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے حق میں نہیں ہے۔