غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مالدیپ میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں صدر محمد معیزو کی جماعت پیپلز نیشنل کانگریس نے 93 میں سے 65 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی۔
حزب اختلاف کی جماعت ڈیمو کریٹک پارٹی صرف 12 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ پیپلز نیشنل کانگریس کی اس کامیابی کی وجہ صدر محمد معیزو کی بھارت کے خلاف سخت پالیسی کو قرار دیا جا رہا ہے۔
مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے ملک میں برسوں پرانی ’’انڈیا فرسٹ‘‘خارجہ پالیسی کو غلامانہ سوچ قرار دے کر تبدیل کیا اور بھارتی فوجیوں کو مالدیپ سے چلے جانے کا الٹی میٹم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
صدر معیزو کی نئی خارجہ پالیسی پر مودی سرکار سیخ پا ہو کر رہ گئی لیکن بھارت کی ایک بھی دھمکی کا مالدیپ پر کوئی اثر نہیں بلکہ صدر معیزو نے چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کیا۔
صدر کی بھارت مخالف اور چین نواز پالیسی کو عوام کی جانب سے کافی پذیرائی ملی جس کا ثبوت عام انتخابات میں کامیابی کی صورت سامنے آیا۔