0

اب کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی، لوگوں کو ٹیکس دینا ہو گا، وزیر خزانہ

دبئی: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اب کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی بلکہ لوگوں کو ٹیکس دینا ہو گا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دبئی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی اقدامات کا تعلق کسی حکومت سے نہیں بلکہ ملک سے ہے۔ جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 9 سے 10 ارب ڈالر  تک رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جولائی تک پی آئی اے پرائیوٹائز ہوجائے گی جبکہ اسلام آباد ائیرپورٹ کی نجکاری کے لیے ترکیہ اور یورپ سے بات جاری ہے۔ لاہور اور کراچی ائیرپورٹس کو بھی پرائیوٹائز کیا جائے گا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کو فی الحال بین الاقوامی فنڈنگ کی کمی نہیں۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں ہمیں کامیابی بھی ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’ڈیجیٹل پاکستان“ کے لیے عالمی بینک 10 سال تک سپورٹ کرنے کو تیار ہے۔ ملک میں اب کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی بلکہ لوگوں کو ٹیکس دینا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم بین الاقوامی ادائیگیاں کامیابی سے کر رہے ہیں اور پاکستان پر عالمی اداروں کا اعتماد بحال ہوچکا ہے۔ اماراتی بینکس سے قلیل مدت کے لیے ٹریڈ فنائنس ملنے کی امید ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply