بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نہ صرف کامیاب قائد رہے ہیں بلکہ ان کے ٹھنڈے مزاج کے بھی لوگ مداح رہے ہیں تاہم ان کے ساتھی سریش رائنہ نے ان کے سخت طیش میں آنے کا واقعہ بتا کر سب کو حیران کردیا۔
سابق کرکٹر سریش رائنہ نے بتایا کہ 2014 میں پنجاب کے ہاتھوں آئی پی ایل کا کوالیفائر ٹو ہارنے کے بعد دھونی کا مزاج تبدیل ہوگیا تھا۔
رائنا نے انکشاف کیا کہ دھونی ہار کے بعد غصے میں تھے، انھوں نے واپس آکر اپنا ہیلمٹ اور پیڈ ڈریسنگ روم میں پھینک دیا تھا جبکہ انھوں نے بلے بازوں کی جانب سے رنز کم بنانے پر شدید مایوسی کا اظہار بھی کیا تھا۔
کرکٹر نے بتایا کہ میں نے دھونی کو اتنے غصے میں کبھی نہیں دیکھا تھا۔ انھوں نے میچ کے بعد سارا غصہ باہر نکال دیا اور کہا کہ ہم رنز اسکور نہیں کرسکے.
وہ ڈریسنگ روم میں ہیلمٹ اور پیڈ پھینکنے کے بعد اس بات پر ناراض تھے کہ ہم ایک ایسا میچ ہار گئے جو ہمیں جیتنا چاہیے تھا، ورنہ ہم اس سال بھی آئی پی ایل جیت چکے ہوتے۔
خیال رہے کہ اس میچ میں سابق بھارتی اوپنر ویریند سہواگ نے 58 بالز پر 122 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی تھی جبکہ ہدف کے تعاقب کے دوران چنئی کی جانب سے رائنہ نے بھی 25 بال پر 87 رنز اسکور کیے تھے مگر بدقسمتی سے سپرکنگز یہ میچ ہار گئی تھی۔