0

ایران ، کوئلے کی کان میں دھماکا ، 19 افراد جاں بحق ، 17 زخمی

ایران کے صوبے خراسان میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہو گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکے کے وقت کان میں 69 افراد موجود تھے ، اب تک 19 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے ، کان میں اب بھی 30 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق مدانجو کمپنی کے بلاک بی اور سی میں اتوار کی صبح 9 بجے گیس دھماکا ہوا جو بڑے جانی نقصان کا سبب بنا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply