0

غزہ کا محاصرہ وحشیانہ اقدام ہے، برطانیہ و یورپی یونین کی شدید مذمت

غزہ پر اسرائیلی محاصرے اورجنین میں یورپی سفارتکاروں کو نشانہ بنانے پرعالمی برادری کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

برطانیہ اور یورپی یونین نے غزہ کے مسلسل محاصرے کو “وحشیانہ عمل” قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے، یورپی یونین کے سفارتکاروں کا وفد جنین کا دورہ کر رہا تھا۔

جس میں فرانس، بیلجیئم، روس، چین، ترکی اور دیگر ممالک کے نمائندے شامل تھے جب اسرائیلی فوج نے ان پر وارننگ شاٹس فائر کیے۔ واقعے پر یورپی یونین کے اعلیٰ حکام سمیت متعدد ممالک نے سخت مذمت کی ہے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سفارتی عملے پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے انسانی قوانین کی پاسداری کا مطالبہ کیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی نے اس واقعے کو سفارتی روایات کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ادھر پوپ لیو نے غزہ میں انسانی بنیادوں پرامداد کی فراہمی کی اجازت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں کی صورتحال “تشویش ناک اور دل دکھانے والی” ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی پابندیوں کے باعث متاثرہ علاقوں میں امداد کی ترسیل بھی ممکن نہیں ہو رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply