0

ایرانی پارلیمنٹ نے روس کے ساتھ 20 سالہ اسٹریٹجک شراکت داری کی منظوری دیدی

تہران ایران کی پارلیمنٹ نے روس کے ساتھ 20 سالہ اسٹریٹجک شراکت داری کے تاریخی معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

جس کے تحت دونوں ممالک فوجی، تکنیکی، اقتصادی اور سفارتی شعبوں میں گہرے تعاون کو فروغ دیں گے یہ معاہدہ روسی صدرولادیمیرپیوٹن اورایرانی صدرابراہیم رئیسی نے 17 جنوری کو تہران میں دستخط کیا تھا۔

معاہدے کے اہم نکات میں مشترکہ خطرات، دہشتگردی اوربین الاقوامی دباؤ کیخلاف ہم آہنگی کیساتھ اقدامات شامل ہیں، دفاعی اورتکنیکی میدان میں تعاون بڑھایا جائیگا جدید ہتھیاروں کی تیاری، تبادلہ اورتربیت بھی معاہدے کا حصہ ہے۔

اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی روابط کو بھی وسعت دی جائیگی، جس میں مقامی کرنسی میں تجارت، بینکنگ نظام کی ہم آہنگی اورپابندیوں سے بچاؤ کے طریقہ کارشامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ خطے میں مغربی اثرات کا متبادل بننے کی ایک کوشش ہے جس کے دوررس جیو پولیٹیکل نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply