واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ دنیا میں مستقل امن قائم ہواور پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیزفائرانہی کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دونوں ممالک کو واضح پیغام دیا کہ جنگ نہیں، تجارت کی طرف آئیں۔ “میں نے پاکستان اور بھارت کو کہا کہ دونوں کے ساتھ بڑی تجارتی ڈیل کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے پاکستانی قوم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لوگ بہترین ہیں اور وہاں بہت اچھے اور باصلاحیت لیڈرزموجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس یوکرین جنگ کا جلد خاتمہ چاہتے ہیں اورانہیں امید ہے کہ دونوں ممالک جلد مذاکرات کی میزپرآ جائیں گے اوردنیا کواب جنگوں سے نہیں امن سے جیتنا ہے۔









