0

امریکی وزیر دفاع  نے قطر سے بوئنگ 747 طیارہ وصول کر لیا

واشنگٹن، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے قطر سے ایک بوئنگ 747 طیارہ باضابطہ طور پر وصول کر لیا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق یہ طیارہ قطر کی جانب سے امریکہ کو پیش کیا گیا ہے جسے اب امریکی فضائیہ کی جانب سے اعلیٰ حکومتی شخصیات کے استعمال کیلئے تیار کیا جا رہا ہے۔

امریکی فضائیہ طیارے میں وی آئی پی سطح کی تبدیلیاں کرے گی تاکہ اسے صدر، نائب صدراوردیگراعلیٰ حکام کے لیے محفوظ اورآرام دہ سفری سہولت کے طور پراستعمال کیا جا سکے۔

اس منصوبے کے تحت طیارے کی ساخت اور اندرونی سہولیات کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالا جائے گا۔

اس اقدام کوامریکی فضائی بیڑے کی استعداد کار میں اضافہ اور بین الاقوامی سطح پرسفارتی نقل وحرکت کو مؤثر بنانے کی کوشش قراردیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply