0

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، ترک میڈیا نے سوالات اٹھا دیئے

سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر ترک میڈیا نے سوالات اٹھا دیئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک میڈیا نے سوال اٹھایا کہ حکومتی سربراہ کیلئے 4دہائیوں پرانا ہیلی کاپٹر کیوں استعمال میں لایا گیا؟، امریکی ساختہ ہیلی کاپٹر ایرانی صدر کے استعمال میں کیسے آیا؟، کانوائے میں شامل 3 ہیلی کاپٹروں پر سوار مسافروں کی ترتیب کیوں بدل دی گئی؟۔

ایرانی صدر ماضی میں تبریز کے دوروں کیلئے روسی ہیلی کاپٹر استعمال کرتے رہے، اب امریکی کیوں کرنا پڑا؟ ماضی میں پاسدران انقلاب سے پائلٹ رہا اور اب فوج سے کیوں لیا گیا؟،ٹریکنگ سسٹم کے باوجود جائے حادثہ کا فوری تعین کیوں نہ ہوسکا؟

ترک میڈیا نے مزید سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر سگنل کے فعال یا خراب ہونے کا کیوں نہ نوٹ ہوا؟ دورہ شیڈول کے مطابق وزیر خارجہ اور گورنر تبریز نے 2 نمبر ہیلی کاپٹر میں سوار ہونا تھا وہ اس پر سوار کیوں نہ ہوئے؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply