0

ابراہیم رئیسی سمیت دیگر کی نماز جنازہ آج تہران میں ادا کی جائے گی

تہران: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سمیت دیگر کی نماز جنازہ آج تہران میں ادا کی جائے گی۔ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نماز جنازہ پڑھائیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی تجہیز و تدفین، آخری رسومات کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی و دیگر کی نماز جنازہ آج سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی امامت میں آج ادا کی جائے گی۔ کچھ کی تدفین تہران میں اور باقیوں کی تدفین اپنے اپنے آبائی علاقوں میں کی جائیں گی۔

نماز جنازہ اور تدفین کے لیے ملک بھر میں بدھ کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ تمام تعلیمی امتحانات اس ہفتے کے آخر تک ملتوی رہیں گے اور نئی تاریخ کا اعلان وزارت تعلیم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

اس سے قبل منگل کے روز میتیں مشرقی آذربائیجان صوبے سے تبریز شہر میں شہدا اسکوائر سے موصلہ لائی گئیں۔ شہر قم میں حضرت معصومہ کے روضہ مبارک سے مسجد جمکران تک میتوں کو جلوس کی شکل میں لے جایا گیا۔

بی بی سکینہ کے مزار پر حاضری کے بعد شہدا کے جسد خاکی کو منگل کی رات تہران میں امام خمینی کے مزار پر الوداعی سلام کے لیے لایا گیا۔

بعد ازاں بدھ کو ہی میتیوں کو تہران یونیورسٹی سے آزادی اسکوائر کی طرف جلوس کی صورت میں لایا جائے گا۔ روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نماز جنازہ پڑھائیں گے۔ بدھ کو ہی اعلی غیر ملکی معززین کی موجودگی میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب ہو گی۔

جمعرات کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی میت ان کے آبائی علاقے مشہد لائی جائے گی۔ جہاں دوبارہ نماز جنازہ ہو گی اور پھر وہیں انہیں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایران بھر میں 5 روزہ قومی سوگ منایا جا رہا ہے۔ جس کے دوران تمام سرکاری سرگرمیاں معطل اور پرچم سرنگوں رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply