0

مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر مبینہ حملہ،بھارتی میڈیا کا من گھڑت پروپیگنڈا شروع

پہلگام مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کے بعد ہندوستانی میڈیا نے من گھڑت پراپیگنڈا  شروع کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آج سہ پہر پہلگام، مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر مبینہ حملہ ہوا،حملے کے بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف زہر اگلنا شروع کر دیا۔

حملے میں مذہب کا استعمال کرتے ہوئے غیر مسلموں کو نشانہ بنانے کا ڈرامہ کیا گیا،تجزیہ کار کہتے ہیں بھارت فالس فلیگ کا ڈرامہ رچا کر دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے ہٹانا چاہتا ہے۔

سیاحوں پر مبینہ حملہ اس وقت کیا گیا جب امریکی نائب صدر بھارت کا دورہ کررہے ہیں،مودی حکومت نے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے متعددبار فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا۔

بھارتی حکومت اور فوج مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ پالیسیوں کی وجہ سے مکمل ناکام ہوچکی ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق  پہلگام حملے میں27 سیاح ہلاک اور12زخمی ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply