0

واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری

کیلیفورنیا : واٹس ایپ انتطامیہ اپنے صارفین کی سہولت کیلیے ایک نئے کانٹیکٹ نوٹ فیچر پر کام کر رہی ہے جس کے تحت صارف کو رابطوں اور بات چیت میں آسانی میسر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی میٹا واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ اور ویب صارفین کے اپنی پسند کے کانٹیکٹس کو فیورٹ لسٹ میں ایڈ یا ڈیلیٹ کرنے کے لیے اہم فیچر لانے کی تیاری کررہی ہے

کا اپنی تازہ رپورٹ میں کہنا ہے کہ یہ خصوصیات بنیادی طور پر واٹس ایپ بزنس کے صارفین کے لیے کارآمد ہوں گی، صارفین اپنی چیٹ کی تفصیلات ذہن نشین
اور اپنے کانٹیکٹس سے رابطوں اور بات چیت میں متعلقہ معلومات کو شامل کرسکیں گے اس کے علاوہ صارفین کو کانٹیکٹس میں اسکرول کرنے کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق تاحال اس فیچر پر کام جاری ہے اور یہ بیٹا صارفین کو بھی دستیاب نہیں ہے۔ یہ فیچر کب تک صارفین کے لیے دستیاب ہوگا یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہے، بظاہر یہ سب سے پہلے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply