ملائیکا اروڑا کے بیٹے ارہان خان نے ڈمب بریانی کے نام سے حال ہی میں یوٹیوب چینل لانچ کیا ہے، جس کی ابتدائی ویڈیوز میں وہ اپنی والدہ اور والد سمیت اپنے چچا یعنی سہیل خان سے بھی بات کرتے دکھائی دیں گے۔علاوہ ازیں انہیں ویڈیوز میں اپنے قریبی دوست اور ان کی والدہ کو بھی ایک دوسرے سے انتہائی ذاتی سوال کرتے دیکھا گیا۔ارہان خان کی جانب سے والدہ ملائیکا اروڑا کے ساتھ دو دن قبل ہی یوٹیوب پر ویڈیو ریلیز کی گئی، جس میں دونوں ایک دوسرے سے انتہائی ذاتی اور بولڈ سوال کرتے دکھائی دیے، جس پر دونوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
ماں اور بیٹے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں بیٹے نے والدہ کا ہاتھ دیکھنے کے بعد ان سے سوال کیا کہ وہ کب، کن سے اور کہاں شادی کر رہی ہیں؟بیٹے کے سوال پر اداکارہ نے کوئی جواب نہیں دیا اور بات کو گول کر گئیں، اس کے بعد والدہ نے بھی بیٹے سے انتہائی ذاتی سوال کیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے بیٹے سے سوال کیا کہ انہوں نے اپنا کنوارپن کب ختم کیا؟والدہ کے انتہائی ذاتی سوال پر ارہان خان خوشگوار حیرت کا شکار ہوئے، تاہم اس سے قبل کہ وہ والدہ کو جواب دیتے، ملائیکا اروڑا نے ہی انہیں کہا کہ وہ اس سوال کا جواب نہیں جاننا اور سننا چاہتیں۔
دونوں ماں اور بیٹے کی جانب سے ایک دوسرے سے انتہائی ذاتی اور بولڈ سوالات کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دونوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، تاہم بعض لوگوں نے ان کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ ایسی باتیں اگر دوسروں کے ساتھ کی جا سکتی ہیں تو اہل خانہ کے ساتھ کیوں نہیں؟یہاں یہ بات یاد رہے کہ ملائیکا اروڑا کو ارہان خان پہلے شوہر ارباز خان سے ہیں، جن سے ان کی 2017 میں طلاق ہوگئی تھی۔خیال رہے کہ ملائکا اروڑا نے پہلی شادی اداکار ارباز خان سے کی تھی، دونوں نے 1998 میں شادی کی تھی، دونوں کی شادی تقریباً 20 سال تک چلی، تاہم 2017 میں 7 سال قبل ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔طلاق کے 6 سال بعد گزشتہ برس ارباز خان نے دوسری شادی کرلی تھی، تاہم ملائیکا اروڑا نے تاحال شادی نہیں کی اور خبریں ہیں کہ وہ اداکار ارجن کپور سے تعلقات میں ہیں اور ان سے مستقبل میں شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔