بعد ازاں ایرانی صدر وزیر اعظم ہائوس پہنچے، وزیر اعظم شہباز شریف نے ابراہم رئیسی کا استقبال کیا، انہیں وزر اعظم ہائوس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔وزیر اعظم نے ایرانی صدر سے کابینہ اراکین کا تعارف کروایا، صدر نے ارتھ ڈے کی مناسبت سے پودا لگایا۔ایرانی صدر ابراہیم ریئسی نے وزیرخارجہ اسحق ڈار سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں پاک ایران تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی گئی، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنمائوں نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور ایران نے ورک فورس اور فلم و سنیما میں تعاون کے لیے ایم اویوز کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی کابینہ نے ایران کیساتھ مزید 2 ایم اویوزکی منظوری دے دی ہے، وفاقی کابینہ سے سرکولیشن پر الگ الگ سمریوں کی منظوری لی گئی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ دونوں ممالک میں فلم کے تبادلے اور سنیما کوآپریشن کاایم ایو یو بھی ہوگا، ایم اویوکے تحت فلم کیلئے جوائنٹ پروڈکشن پراجیکٹس کیے جائیں گے، ایک دوسرے کی فلم انڈسٹری کو سمجھنے کے لیے وفود کا تبادلہ کیا جائیگا، ایم او یوکے تحت ایک دوسرے کے ممالک میں فلم ویکس اور دیگر ثقافتی تقریبات کا انعقاد ہوگا۔ذرائع کے مطابق مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ایرانی صدر کے دورہ پاکستان میں متوقع ہیں۔