0

نسیم شاہ نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی۔

پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ تو ہار گیا مگر قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اس میچ میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی۔

نسیم شاہ نے جب کیوی اوپنر ٹم روبنسن کو بولڈ کیا تو یہ بین الاقوامی کرکٹ میں ان کا 100 واں شکار تھا جب کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ان کی 17 ویں وکٹ تھی۔

نوجوان فاسٹ بولر اب تک بین الاقوامی کرکٹ میں 17 ٹیسٹ میچ میں 51 وکٹیں، 14 ایک روزہ میچوں میں 32 جب کہ 22 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 17 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

کاندھے کی انجری سے صحت یاب ہونے پر 6 ماہ بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کرنے والے نسیم شاہ کی ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین بولنگ 85 رنز دے کر 6 وکٹیں، ون ڈے میں 33 رنز کے عوض 5 وکٹیں جب کہ ٹی ٹوئنٹی میں سات رنز دے کر 2 وکٹیں ہے۔

واضح رہے کہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز میں ابتدائی میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا ہے اگلے دو میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply