0

بھارتی ٹیم سے کس صورت میں بات ہوسکتی ہے؟ چیئرمین پی سی بی کا اہم بیان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پہلے بھارتی ٹیم پاکستان آئے پھر کسی آپشن پر بات ہوسکتی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ احسان اللہ سے متعلق بورڈ بنایاہے،علاج میں کوتاہی کرنے والوں کا تعین کریں گے، علاج میں کوتاہی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔احسان اللہ کو امریکا بھی بھیجنا پڑا تو بھیجیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ملکی اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے لیے غیر ملکی کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے، انٹرنیشنل کمپنیوں سے رابطے کی وجہ سے ایک ڈیڑھ ماہ کی تاخیر آئی ہے۔ ہرکھلاڑی اہم ہے، اعظم خان کی انجری کو خود مانیٹر کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہیڈکوچز کا اعلان چند دنوں میں ہوجائیگا، نائب کپتان کے لیے سلیکٹرز مشورہ کر رہے ہیں، میرے خیال میں فیصلہ نیوزی لینڈ سیریز کے بعد ہوگا۔

محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی تک پاکستان ٹیم بہت مصروف ہے، پاک بھارت سیریز کا آپشن آیا تو دیکھیں گے، پہلے بھارتی ٹیم پاکستان آئے پھر کوئی آپشن دیکھیں گے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply