0

عمرہ زائرین 3 ماہ کے اندر ملک چھوڑنے کے پابند ہوں گے ، سعودی وزارت حج

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ عمرہ ویزہ اب تین ماہ کے لیے جاری کیا جائے گا اور اس کی تین ماہ کی معیاد ویزے کے اجراء سے شروع ہو جائے گی۔ ان تین ماہ کے اندر عمرہ زائرین سعودی عرب چھوڑنے کے پابند ہوں گے۔

وزارت نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ عمرہ ویزے کی معیاد اس کے اجراء کی تاریخ سے تین ماہ ہے بشرطیکہ اس کی معیاد ہجری سال کے مطابق 15 ذی قعد کے بعد ختم نہ ہو۔

رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کی طرف سے ہر سال حج سیزن کے پیش نظر عمرہ ویزوں کی معیاد 15 ذی قعدہ تک رکھنے کی منظوری دی ہے۔ قبل ازیں عمرہ سیزن 29 ذی قعد کو ختم ہوتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply