0

امریکی ویزاکے جائزہ کاعمل مکمل ہونے کی ڈیڈلائن آج نہیں، امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن،امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس  نے کہا ہے کہ امریکی ویزاکے جائزہ کاعمل مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن آج نہیں۔

واشنگٹن،امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنے شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ویزوں کے ذریعے قومی سلامتی،عوامی تحفظ کے اعلیٰ معیارکوبرقراررکھاجائے گا، یقینی بنایا ہے امریکا آنے والے غیرملکی سلامتی کیلئے خطرہ نہ بنیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ مسئلہ حل کرنا وقت کاتقاضا ہے، وائس آف امریکا کوبندکرنے کا فیصلہ دھوکہ دہی، بدانتظامی کے بارے میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدرٹرمپ وفاقی بیوروکریسی کوکم کرنے کےلیے منتخب ہوئے ہیں، ایسے سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply