ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ فلک پرچھ سیاروں کی اجتماعی پریڈ جنوری کے آخری ہفتے سے شروع ہوئی ہے جو فروری 2025 کےوسط تک آسمان پردیکھی جاسکتی ہے۔
ماہر فلکیات پروفیسرڈاکٹر محمد اقبال کے مطابق اس وقت چارسیارےفلک پردیکھےجاسکتےہیں، سیارہ عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل ایک قطارکی صورت میں ظاہر ہوئے ہیں۔
تمام سیاروں میں سے مشتری (Jupiter )، مریخ (Mars)،کامل نمودار ہوں گے، سیارے زہرہ (venus) کو بھی انسانی آنکھ دیکھ سکے گی، زحل ( Saturn) ، یورینس کو بھی اوسط انسانی آنکھ دیکھ سکتی ہے۔
ماہر فلکیات کے مطابق مرکری اور نیپچون کو انسانی آنکھ نہیں دیکھ سکتی، دونوں سیارے دوربین یا ٹیلی اسکوپ سے نظر آسکیں گے۔سیارے دیکھنے کا وقت غروب آفتاب کے 45 منٹ بعد جنوبی مشرق کی طرف ہوگا۔









