اسرائیل کے مظالم جاری ، تازہ حملوں میں مزید درجنوں فلسطینی اور لبنانی شہریوں کو شہید کر دیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج نے رہائشی علاقوں پر بم برسا دیئے جس کے نتیجے میں 28 لبنانی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں البیضاح قصبے اور نباطیہ کے گاؤں کفر شوبہ میں پیش قدمی کی کوشش کی ، جنوبی لبنان میں یو این امن مشن کی عمارت پر راکٹ حملے میں 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔
ادھر حزب اللّٰہ نے البیضاح میں اسرائیلی فوجیوں پر راکٹ حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اسرائیلی ٹینک تباہ اور ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں پر حملوں میں 24 گھنٹوں میں مزید 50 فلسطینی مزید شہید ہو گئے ہیں۔