0

ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات مکمل

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہیں۔

ایرانی میڈیا نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کی حتمی رپورٹ سے متعلق خبر سیکیورٹی ذرائع سے نشر کی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات مکمل ہو گئی ہیں، رپورٹ میں حادثے کی 2 وجوہات کا تعین کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کی پہلی وجہ موسم کی صورتحال سازگار نہ ہونا جبکہ دوسری وجہ یہ تھی کہ ہیلی کاپٹر زائد وزن اٹھانے کے قابل نہیں تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر میں گنجائش سے زائد 2 افراد سوار تھے۔یاد رہے ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی 19 مئی کو ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے۔

ابراہیم رئیسی 2021 سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر تھے۔14 دسمبر 1960 کو ایران کے شہر مشہد کے ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہونے والے ابراہیم رئيسی قدامت پسند سیاستدان، اسلامی قانون دان اور مصنف بھی تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply