0

پاکستانی ہائی کمیشن کا ایک اور اہلکار ناپسندیدہ شخصیت قرار

بھارتی حکومت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے ۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اہلکار پر سفارتی عہدے سے متصادم سرگرمیوں کا الزام ہے، پاکستانی ناظم الامور کو طلب کر کے ڈی مارش بھی دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ نے بھی جوابی اقدامات پر غور شروع کردیا ہے۔

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply