خضدار اسکول بس دھماکے پر امریکہ اور چین کی جانب سے ردعمل آگیا ہے۔
امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے،متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،کسی بھی بچے کو اسکول جاتے ہوئے خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے،ہم پاکستان میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
چین نے بھی واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے ،چینی سفارتخانہ نے کہا اسکول بس پردہشتگردوں کےحملےکی خبرسن کرشدید دکھ ہوا،افسوسناک واقعےمیں3بچوں سمیت5افرادشہید،متعددبچےزخمی ہوئے۔
یونیسیف کی جانب سے بھی خضدار میں اسکول بس پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ،جاری بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی بچے کے لیے اسکول جانا کبھی بھی خطرناک عمل نہیں ہوناچاہیے۔
خضدار میں اسکول جانے والے بچوں کو بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بنایاگیا،ان معصوم بچوں کی زندگیاں،خواب اور مستقبل تباہ ہوگئے۔









