یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدوں پر نظرثانی کی جائے گی۔
یورپی یونین کے ترجمان نے کہا کہ یہ فیصلہ غزہ میں امدادی سرگرمیوں کی بندش اورانسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا ہے، موجودہ معاہدہ اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی بہتری اورانسانی امداد کی بحالی سے مشروط ہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ اسرائیل کے پاس موقع ہے کہ وہ غزہ میں امدادی سرگرمیاں فوری بحال کرے تاکہ تجارتی تعلقات متاثرنہ ہوں۔
یورپی ممالک نے متفقہ طورپرکہا ہے کہ انسانی اقدار اور بین الاقوامی قوانین پرسمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، یہ اعلان خطے میں جاری انسانی بحران پر یورپ کے سخت مؤقف کی عکاسی کرتا ہے۔









