0

امریکا نے سائفر میں عمران خان کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا، ایف آئی اے پراسیکیوٹر کا اعتراف

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران ایف آئی پراسیکیوٹر نے تسلیم کیاہے کہ امریکا نے سائفر میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو ہٹانے کاکہا تھا ۔24 نیوز کے مطابق دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سوال کیا کہ سائفر میں کیا تھا جس معلومات سے ہیرا پھیری کی گئی؟ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دوسرا سوال کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سائفر میں کہا گیا اگر انہیں نہ ہٹایا تو نتائج بھگتنے ہونگے،

یہی سائفر کا متن تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو نہ ہٹایا تو نتائج ہونگے؟ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اپنے سوال پر زور دیتے ہوئےپھر سے پوچھا کہ کیا بانی پی ٹی آئی سچ بول رہے تھے؟ جس پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر حامد علی شاہ نے جواب دیا کہ بالکل یہی میسج تھا بانی پی ٹی آئی خود تسلیم کر رہےہیں۔ جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی نے سائفر کا جو متن بتایا وہ درست تھا، اگر اس کی حکومت گرانے کا کہا گیا تو پھر اسے معلومات کیوں نہیں دینی چاہیے تھی؟ جس پر ایف آئی پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ کیونکہ یہ دستاویز کانفیڈینشل تھیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply