0

بی سی سی آئی فلیمنگ کو منانے کے لیے دھونی کو ٹاسک دیگا

بھارتی کرکٹ بورڈ کے اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اسٹیفن فلیمنگ کو منانے کے لے دھونی کو ٹاسک دیا جائے گا۔

بی سی سی آئی کے ایک ذرائع نے ملکی میڈیا کو بتایا کہ فلیمنگ نے بھارتی ہیڈ کوچ بننے کے لیے انکار نہیں کہا ہے، انھوں نے معاہدے کی مدت کے بارے میں اپنے خدشات ظاہر کیے ہیں اور یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔

آفیشل نے کہا کہ راہول ڈریوڈ بھی شروع میں ہیڈ کوچ بننے کے خواہشمند نہیں تھے، انھیں بھی راضی کر لیا گیا تھا۔ ایسا ہونا حیران کن نہیں کہ فلیمنگ کے ساتھ بھی ایسا ہی اور اور انھیں منانے کے لیے ایم ایس دھونی سے بہتر کون ہے؟

ایم ایس دھونی بھارتی کرکٹ ٹیم کے اگلے ہیڈ کوچ کے انتخاب کے حوالے سے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ بی سی سی آئی اس بات پر غور کررہا ہے کہ چنئی کے کوچ اسٹیفن فلیمنگ سے ڈیل کرنے کے لے لیجنڈری کرکٹر دھونی کی مدد لی جائے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد راہول ڈریوڈ کو بھارتی ہیڈ کوچ کے طور پر تبدیل کرنے کے لیے بورڈ کا پہلا انتخاب فلیمنگ تھے، تاہم سابق کیوی اوپنر 2027 تک عہد کی معیاد کی وجہ سے ہچکچاہٹ کا اظہار کررہے ہیں۔۔

خیال رہے کہ دھونی کی ٹیم چنئی سپر کنگز آئی پی ایل میں اپنا آخری لیگ میچ رائل چیلنجرز بنگلور سے ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تھی جبکہ اسٹیفن فلیمنگ اس چنئی کے ہیڈ کوچ تھے۔

اسٹیفن فلیمنگ 303 میچوں میں نیوزی لینڈ کی کپتانی کرچکے ہیں اور آئی پی ایل میں کسی ٹیم کے ساتھ سب سے طویل عرصے تک برقرار رہنے والے کوچ بھی ہیں۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply