0

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024، آسٹریلیا کے حتمی اسکواڈ کا اعلان

آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے اپنے حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں ابتدائی اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں شروع ہو رہا ہے جس کے لیے آسٹریلیا نے اپنے حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے حتمی اسکواڈ میں 15 رکنی اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے جب کہ دو ٹریولنگ ریزرو کا اضافہ کیا گیا ہے، جن میں میتھیو شارٹ اور جیک فریزر مگرک شامل ہیں۔

 

میگا ایونٹ میں کینگرو ٹیم کی قیادت مچل مارش کریں گے جب کہ 15 رکنی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

مچل مارش (کپتان)، پیٹ کمنز، گلین میکسویل، ڈیوڈ وارنر، ٹم ڈیوڈ، آشٹن اگر، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مچل اسٹارک، مارکس اسٹوئنس، میتھیو ویڈ اور ایڈم زمپا۔

آسٹریلوی اسکواڈ میگا ایونٹ کے لیے ویسٹ انڈیز میں اکٹھا ہو گا۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply