0

بھارت، لوک سبھا انتخابات کا پانچواں مرحلہ، بالی ووڈ اداکار بھی ووٹ ڈالنے پہنچ گئے

بھارتی امیدواروں کی بات کی جائے تو اترپردیش سے کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی، امیٹھی سے سمرتی ایرانی اور مقبوضہ کشمیر کے حلقے بارہ مولہ سے نیشنل کانفرنس کےعمرعبد اللہ الیکشن لڑ رہے ہیں۔

راہول گاندھی کیرالہ کے وایناڈ سے بھی الیکشن لڑ رہے ہیں، ماضی میں امیٹھی میں کانگریس کی سینئر رہنما سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کے حلقے رہے ہیں۔  سونیا گاندھی نے صحت خرابی کے باعث انتخابات میں حصہ نہیں لیا ہے۔

اتر پردیش کے شہر امیٹھی سے بھارتی جنتا پارڑی (بی جے پی) نے پھر اسمرتی ایرانی کو میدان میں اتارا ہے جنہوں نے گزشتہ انتخابات میں اسی حلقے سے سونیا گاندھی کو شکست دی تھی۔

اتر پردیش کے ایودھیا شہر میں بھی پولنگ جاری ہے جو حکمراں جماعت بے جے پی کی سیاست کا مرکز رہا ہے۔ بی جے پی  نے گزشتہ انتخابات میں یہاں سے 32 نشستیں اپنے نام کیں جبکہ 2024 کے انتخابات میں بی جے پی 40 نشستوں اور کانگریس 18 نشستوں پر لڑ رہی ہے۔

اسی طرح مقبوضہ کشمیر کے بارہ مولہ حلقے سے نیشنل کانفرنس کے عمر عبد اللہ جو مقبوضہ وادی کے وزیر اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں  اور پیپلز کانفرنس کے سجاد لون مدِ مقابل ہیں۔

دوسری طرف لوک سبھا انتخابات میں بالی ووڈ اداکار بھی حصہ ڈالتے اور عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے نظر آرہے ہیں۔ شاہ رخ خان، سلمان خان، امیتابھ بچن، عامر خان، دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، سنجے دت، پریش راول سمیت کئی بالی ووڈ اداکار اب تک اپنا ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے اگلے مرحلے کا آغاز 25 مئی سے  ہوگا جبکہ حتمی نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔ پہلے اور دوسرے مرحلے میں 19 اور 26 اپریل کو پولنگ ہوئی تھی جبکہ تیسرے اور چوتھے مرحلے میں 7 اور 13 مئی کو پولنگ ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply