0

امریکا کی بنگلا دیش کے سابق چیف آف آرمی اسٹاف کیخلاف کارروائی، پابندی لگا دی

امریکا نے بنگلا دیش کے سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عزیزاحمد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان پر پابندی لگا دی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بدعنوانی میں ملوث ہونے کے الزام میں سابق جنرل عزیز احمد پر پابندی لگائی، امریکا کا کہنا ہے کہ سابق جنرل نے بنگلادیش کے عوامی اورجمہوری اداروں کو کمزور کرنے میں کردارادا کیا۔

عزیزاحمد عوامی عمل میں مداخلت کرکے بدعنوانی میں ملوث رہے،امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سابق جنرل نے اپنے بھائی سے مل کر فوجی معاہدوں کے نامناسب اجرا کویقینی بنانے کے لئے کام کیا۔

سابق جنرل عزیز احمد نے اپنے ذاتی فائدے کیلئے سرکاری تقرریوں کے عوض رشوت وصول کی، ترجمان کے مطابق امریکا بنگلا دیش میں حکومتی خدمات کومزید شفاف بنانے کی حمایت کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply