0

ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر و دیگر کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

تہران: ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سمیت دیگر کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

اعلیٰ شخصیات کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر ایران میں 5 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آذربائیجان کے سرحدی علاقے میں ڈیم کے افتتاح کے بعد واپس تبریز آ رہے تھے کہ تبریز سے 100 کلومیٹر دور ان کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ہیلی کاپٹر خراب موسمی حالات میں دیزمر جنگل میں کریش ہوا تھا، ہیلی کاپٹر میں ایرانی صدر کے علاوہ وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، مشرقی آذر بائیجان صوبے کے گورنر ملک رحمتی، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ترجمان آیت اللہ علی ہاشم سمیت دیگر مقامی حکام بھی سوار تھے۔

ایران کے آرمی چیف محمد بغیری نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کر دی جس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ آرمی چیف نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کو عوام کے سامنے لانے کی یقین دہانی کرا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply