غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی آرمی چیف محمد بغیری کی قائم کردہ کمیٹی کے حکام نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
آرمی چیف نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کو عوام کے سامنے لانے کی یقین دہانی کرا دی۔
یہ بھی پڑھیں:
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ انسانی اور بنیادی حقوق کی جدوجہد میں ایرانی لوگوں کے ساتھ ہے۔
انہوں ںے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے پر ایران نے امریکہ سے مدد کی درخواست کی تھی تاہم امریکہ اس مدد کی پیشکش کے قابل نہ ہوسکا۔ ایرانی حکومت 45 سال پرانا ہیلی کاپٹرخراب موسم میں استعمال کرنے کے فیصلے کی ذمہ دار ہے۔
میتھیو ملر نے کہا کہ ایران پر لگائی گئی پابندیوں کے لیے معذرت نہیں کریں گے اور ایرانی حکومت پرعائد پابندیوں کو نافذ کرنے کا عمل جاری رکھیں گے۔