0

سب سے پتلا آئی فون متعارف کرنے کی تیاری

معروف امریکی کمپنی ایپل کی جانب سے حریف کمپنیوں پر سبقت لے جانے اور صارفین کی سہولت کے لیے آئی فون کے نت نئے ڈیزائن متعارف کیے جاتے ہیں۔

اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایپل کی جانب سے ایک بار پھر ڈیزائن میں نمایاں تبدیلی کی جا رہی ہے اور لنکڈ اِن ڈاٹ کام کی یہ نیا ڈیزائن آئی فون 17 سلم نامی ماڈل کا حصہ بنے گا جو ایپل کا اب تک کا سب سے پتلا آئی فون ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایپل نے سال 2017 میں آئی فون ایکس (10) او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فیس آئی ڈی کے ساتھ متعارف کرایا تھا مگر اس کے بعد سے آئی فونز کے ڈیزائن میں کوئی خاص نمایاں تبدیلی نہیں کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ سال 2025 میں آئی فون سیریز کو ریفریش کیا جائے گا اور پلس ماڈل کو ختم کرکے اس کی جگہ آئی فون 17 سلم کو دی جائے گی جس کی قیمت آئی فون پرو میکس سے بھی زیادہ ہوگی۔

مذکورہ آئی فون 17سلم میں ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن کا حجم چھوٹا ہوگا، یہ ماڈل 6.6 انچ کے ڈسپلے اور اس کی موٹائی اتنی کم ہوگی کہ دیکھنے والے بھی حیران رہ جائیں گے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ تاحال آئی فون 16 سیریز کو تو متعارف نہیں کرایا گیا لیکن اگلے سال آنے والے سلم ماڈل سے متعلق ابھی سے خبریں سامنے آنا شروع ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ ایپل کی جانب سے رواں سال آئی فون 16 سیریز متعارف کرایئے جانے کا قوی امکان ہے جس کے مختلف ڈیزائن زیر غور ہیں۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply