0

پوپ فرانسس کا انتقال فالج دل کی دھڑکن دوبارہ بحال نہ ہونے کی وجہ سے ہوا، ویٹی کن

ویٹی کن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پوپ فرانسس کا انتقال فالج اور اس کے بعد دل کی دھڑکن دوبارہ بحال نہ ہونے کی وجہ سے ہوا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسس کی وفات کی تصدیق دل کی دھڑکن رکنے پر مکمل معائنے کے بعد کی گئی۔

پوپ فرانسس نے روم کے باسیلیکا آف سینٹ میری میجر میں بغیر کسی سجاوٹ کے دفن کرنے کی وصیت کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق پوپ نے اپنی تدفین کے اخراجات کیلئے ایک نامعلوم خیر خواہ کا بندوبست پہلے سے کر رکھا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply