عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ویٹیکن سٹی نے اعلان کیا کہ رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما پوپ فرانسس انتقال کر گئے۔
کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا 88 سال کے تھے اور اپنے 12 سالہ پوپ کے دور میں مختلف بیماریوں کا شکار رہے۔
پوپ فرانسس لمبی بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحت یاب ہو کر اسپتال سے فارغ ہوئے تھے۔ اتوار کو انہوں نے عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقعے پر ملاقاتیں بھی کی تھیں۔









