راولپنڈی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت کیلئے 179رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے مقابلے میں پہلے بیيٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 178 رنز اسکور کیے، پاکستان کا کوئی بیٹر نصف سنچری اسکور نہ کرسکا۔
آل راؤنڈر شاداب خان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 41 رنز اسکور کیے۔ صائم ایوب نے 32 اور کپتان بابراعظم نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔
کراچی کنگز سے تعلق رکھنے والے آل پلیئر عرفان خان نیازی نے بھی 30 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، محمدرضوان 23 رنز کی اننگز کھیل کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، عثمان خان محض 4 رنز بناسکے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سودھی نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 25 رنز دے کر دو پاکستانی بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔