0

بابر اعظم نے کامیابی کا سہرا کس کے سر باندھا؟

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی قومی کپتان بابر اعظم نے جیت کس سہرا بولرز کے سر باندھا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد گرین شرٹس نے دوسرا میچ جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

دوسرے میچ میں پاکستانی بولرز چھائے رہے اور پوری کیوی ٹیم کو 90 کے مجموعی اسکور پر ڈھیر کر دیا جس کے بعد پاکستان نے یہ میچ با آسانی 7 وکٹوں سے جیت لیا۔

میچ کے بہترین کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی قرار پائے جنہوں نے 13 رنز کے عوض تین کھلاڑی آؤٹ کیے جب کہ سینیئر فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی دو وکٹیں حاصل کر کے چار سال بعد قومی ٹیم  میں واپسی کو یادگار بنا لیا۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جیت کا سہرا بولرز کے سر باندھا اور کہا کہ بولرز نے پاور پلے کا اچھا استعمال کیا۔ شاہین، عامر اور نسیم نے جس طرح بولنگ کی وہ قابل تعریف ہے۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل تمام خامیوں کو دور کر لیں گے۔ تمام میچوں میں مختلف کمبی نیشن آزمائیں گے تاکہ نئے کھلاڑیوں کو سینیئرز سے سیکھنے کا موقع ملے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply