0

مدینہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں گرد و غبار کا طوفان ، سکول بند کر دیئے گئے

مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب کے متعدد شہروں میں گرد و غبار کے طوفان کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گرد و غبار کے باعث حدِ نگاہ بھی متاثر ہوئی ہے، طوفان کے باعث جنوبی شہر محایل ، رجال المع، نجران ، بیشہ اور جازان میں اسکول بند کر دیئے گئے ہیں۔

سعودی محکمہ تعلیم نے عسیر ریجن کے بڑے شہروں اور دیگر متاثرہ شہروں میں تدریسی عمل آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقامی محکمہ موسمیات نے ہائی ویز پر تیز ہوا چلنے کی بھی پیش گوئی کی ہے ، حکام نے شہریوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری طوفان کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ تین ہفتے قبل سعودی عرب کے الباحہ ریجن کے متعدد علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی تھی جس سے صحرائی وادیاں سیلابی پانی سے بھر گئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply