سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے ایک ہفتے میں 14 ہزار سے زیادہ غیر قانونی تارکین گرفتار کر لیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گرفتاریاں 11 اپریل سے 17 اپریل 2024 کے درمیان ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان میں سے 4672 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی، 3763 سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ 1430 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ عرصے کے دوران 996 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جن میں سے 33 فیصد یمنی، 64 فیصد ایتھوپی جبکہ تین فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔