0

جلد دنیا میں امن کیلئے معاہدہ ہوجائیگا، روسی صدربھی آمادہ ہیں، ٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جلد دنیا میں امن کے لئے معاہدہ ہوجائے گا، روسی صدرپیوٹن بھی آمادہ ہیں۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس اوریوکرین بھی ان مجوزہ معاہدوں میں شامل ہیں، یوکرین کے ساتھ ایسا معاہدہ بہت جلد ہونے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں یوکرین تنازع ختم ہوجائے، روس اوریوکرین جنگ خاتمے کیلئے مثبت اندازمیں آگے بڑھ رہے ہیں۔

امریکی صدرنے اہم معدنیات کی پیداواربڑھانے کے ایگزیکٹو آرڈرپردستخط کردیئے ہیں اورکہا کہ نایاب زمینوں اور دیگروسائل کے مزید معاہدوں پردستخط کرنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply