غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کی لاس اینجلس کانٹی میں آرگینگ گاجریں کھانے سے چھوٹی آنت کے انفیکشن ایکولی کا شکار ہو کر ایک شخص ہلاک جبکہ درجنوں بیمار ہو گئے۔
وبائی مرض پھیلنے سے امریکہ کی 18 ریاستوں کے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ صورتحال اتنی سنگین ہوگئی کہ آرگینگ گاجریں فروخت کرنے والے معروف اداروں نے مارکیٹوں سے اپنا مال واپس منگوا لیا۔ وبا سے کل 39 افراد متاثر ہوئے جن میں سے 15 کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
لاس اینجلس کانٹی کے صحت کے محکمے نے تصدیق کی۔ کہ اس وبا سے 2 مقامی افراد بہت زیادہ متاثر ہوئے۔ جن میں ایک 65 سالہ شخص کی موت واقع ہو گئی۔ جبکہ دوسرے کی حالت بھی تشویشناک ہے۔
یہ گاجریں اب اسٹورز میں دستیاب نہیں ہیں۔ لیکن سی ڈی سی نے خبردار کیا ہے کہ صارفین ان گاجروں کو ہرگز نہ کھائیں۔ اور اپنے فریج یا فریزر میں موجود گاجروں کو فوری طور پر ضائع کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں:
رپورٹ کے مطابق ان آرگینک گاجروں کو 14 اگست سے 23 اکتوبر تک فروخت کیا گیا تھا۔ ایکولی انفیکشن کی علامات عام طور پر 3 سے 4 دن کے اندر ظاہر ہوتی ہیں۔ جس میں شدید پیٹ میں درد، خون آلود دست، اور قے شامل ہیں۔
ایکولی کمزور قوت مدافعت کے افراد، بزرگوں اور کمزور بچوں کے لیے جان لیوا بھی ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ امریکہ میں نجی فاسٹ فوڈ چین کے مشہور برگر سے ایکولی پھیلنے لگا تھا۔ جس کے باعث ایک شخص ہلاک اور 100 سے زائد بیمار ہوگئے تھے۔