بنگلا دیش کی ڈھاکا یونیورسٹی نے پاکستانی طلبا پر عائد پابندی ختم کردی۔
پرو وائس چانسلر(ایڈمن) پروفیسر صائمہ حق کے مطابق پاکستانی طلباء کو اب ڈھاکا یونیورسٹی میں داخلہ لینے کی اجازت ہوگی، بنگلہ دیشی طلباء کو بھی پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔
ڈھاکا یونیورسٹی میں پاکستانی طلبا پر عائد پابندی ختم کرنے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
پاکستانی طلبا پر عائد پابندی کے خاتمے کا فیصلہ 13 نومبر کو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد خان کی زیر صدارت سنڈیکیٹ کے اجلاس میں کیا گیا۔