0

اسرائیلی فوج

غزہ پر اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری کے نتیجے میں مزید 46 فلسطینی شہید اور متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔

اسرائیلی فورسز نے غزہ میں ایک گھنٹے کے اندر 30 فضائی حملے کئے، جس میں سیکڑوں فلسطینی زخمی بھی ہو گئے ، اسرائیلی فوج نے اسرائیلی فوج نے خان یونس کے شہریوں کو جبری نقل مکانی کا حکم بھی دے دیا ہے۔

ادھر عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے غزہ کی پٹی میں قحط کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ 20 لاکھ افراد بھوک سے مر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کے رہنماؤں نے اسرائیل کو غزہ میں حملے بند نہ کرنے پر پابندیاں لگانے کی دھمکی دی ہے جبکہ 22 ممالک نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کے لوگوں تک امداد پہنچنے دے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply