0

حوثیوں کا اسرائیلی بندرگاہ حیفا کی بحری ناکہ بندی کا اعلان

یمن کے حوثی باغیوں نے اسرائیل کی حیفا بندرگاہ کی بحری ناکہ بندی کا اعلان کردیا ہے۔

حوثی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کے ردعمل میں اٹھایا گیا ہے، اب حیفا بندرگاہ باقاعدہ طورپران کے اہداف میں شامل ہے۔

حوثیوں نے بحری جہازوں کی مالک بین الاقوامی کمپنیوں کوخبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی بندرگاہوں کی طرف جہاز بھیجنے سے گریز کریں، بصورت دیگران کے لیے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اورحماس کے درمیان جاری جنگ کے اثرات پورے خطے کو لپیٹ میں لے رہے ہیں اورکشیدگی بین الاقوامی تجارت پربھی اثراندازہورہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply