امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے وینزویلا کے 3 لاکھ 50 ہزار شہریوں کا عارضی قانونی تحفظ ختم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
اس فیصلے کے بعد حکومت ان افراد کی ملک بدری کا عمل شروع کر سکتی ہے، رواں سال اپریل میں ایک وفاقی عدالت نے اس فیصلے کو مؤخر کر دیا تھا اور حکومت کو ملک بدری سے روک دیا تھا۔
تاہم اب سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کو مکمل اختیارحاصل ہو گیا ہے، فیصلے پر انسانی حقوق کے اداروں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قانونی تحفظ عارضی تھا اوراب ملک میں امیگریشن قوانین کو مؤثر انداز میں نافذ کیا جائے گا۔









