امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی مذاکرات بہت جلد شروع ہوں گے اور ان مذاکرات میں جنگ بندی کی شرائط دونوں فریقین آپس میں طے کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدرٹرمپ نے بتایا کہ ویٹی کن نے ان مذاکرات کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کی ہے جس پرغورکیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس جنگ بندی کے خاتمے کے بعد امریکا سے وسیع تجارتی تعلقات کا خواہاں ہے، جو مستقبل میں مثبت پیش رفت ثابت ہو سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے فرانس، جرمنی، اٹلی اور فن لینڈ کو بھی اس اہم پیش رفت سے باقاعدہ طورپرآگاہ کر دیا ہے۔
صدرٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے اپنی حالیہ گفتگو کو “بہت مثبت” قراردیا اورکہا کہ اس سے امن کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔









